مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی وارث پٹھان نے آج یہاں ممبئی کے مضافات
چیتا کیمپ جس مقامات مقولہ کی فیس بک پر بے حرمتی کئے جانے کے بعد پھوٹ
پڑے تشدد کے معاملے میں گرفتار بے قصور مسلم نوجوانوں کی فوری رہائی کا
مطالبہ کیا ۔آج یہاں انہوں نے اس ضمنی میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ریاستی وزیر
داخلہ کیسکر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں پر اقدام قتل کی
جو دفعہ عائد
کی گئی اور اس طرح سے جو سیکشن دفعات ان کے خلاف استعمال کی
گئی ہے اسے محکمہ پولس فوری طور سے واپس لے ۔وارث پٹھان نے گذشتہ دنوں ریاستی اسمبلی میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا اورا
ٓج اس ضمن میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی انہوں نے مسلم
نوجوانوں کی فوری رہائی کے مطالبے کو دہرایا اور الزام عائد کیا کہ مقامی
چیتا کیمپ پولس اسٹیشن بے قصور مسلم نوجوانوں کو تحقیقات کے نام پر ہراساں
کررہی ہیں ۔